کراچی سے کلین سوئپ کریں گے ، اگلا میئر ہمارا ہوگا، علی زیدی

0
31

کراچی :علی زیدی نے کہا ہےکہ کراچی سے کلین سوئپ کریں گے، اگلا میئر ہمارا ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین اور ورکرز کا شکریہ، اہم اعلان کر رہا ہوں خان صاحب کراچی آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سے بھی پی ٹی آئی بڑی جماعت بن کر سامنے آرہی ہے، حیدرآباد والو تیار ہو جاؤ عمران خان حیدرآباد بھی آرہا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایم اے 245 پر بھی الیکشن ہونے جا رہا ہے، این اے 245 سے بھی الیکشن جیتیں گےان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن والے دن کراچی والو بڑی تعداد میں باہر نکلنا ، اتنی بڑی تعداد میں نکلنا کہ کسی کی دھاندلی کرنے کی ہمت نہ ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت کا یہ آخری چانس تھا، کراچی سے اس مرتبہ کلین سوئپ کریں گے جبکہ اب کے بار پی ٹی آئی آئے گی اور دس سال کے لئے آئے گی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کل ہم نے تمام اداروں کے پاس جا کر انفارمیشن جمع کرائی تھی، سب کو بتایا کہ خان صاحب کی تقریر اسکرین کے ذریعے لائیو دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صبح سے عمران اسماعیل اور میں دیکھ رہے ہیں کہ پولیس تنگ کر رہی ہے، پولیس نے ساؤنڈ کے ٹرک کے شیشی توڑ دیے ہیں، سندھ حکومت مارشل لاء سے بھی گری ہوئی حرکتیں کر رہی ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ الیکشن میں دہشتگردی آپ روک نہیں سکے، ایک آدمی جان بحق ہوگیا، صحافیوں کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں، عمران ریاض اور ایاز امیر کو زخمی کیا گیا، ہم یہاں پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔

Leave a reply