سندھ کے جزیروں پرقبضے نہیں کرنے دیں گے،آرڈیننس واپس نہ لیا تو لات مار کر باہر پھینکیں گے،بلاول بھٹو

0
23

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے، کارساز کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، تمام آزادیوں کا ضامن جمہوری نظام ہے، حکمران اپنے فرض ادا کرنے سے منکر ہیں، آج غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں، وزیراعظم کو منہگائی کی خبر ٹی وی سے ملتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہدا جمہوریت کا قرض ہم نے ادا کرنا ہے ۔ انقلاب کی آواز سنائی دے رہی ہے ۔جس صبح کے لئے جانیں دیں وہ ضرور آئے گی ۔تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں فیصلے عوام کریں گے۔ آئین کی بالادستی کی جنگ لڑنی ہے ۔ایک ایک کر کے تمام ادارے کھوکھلے کئے جا رہے ہیں جو عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں ۔

شہید بے نظیر کی یاد نیا جذبہ اور کامیابی کی نوید دیتی ہے۔ شہدا کا غم زندگی بھر ساتھ چلے گا۔ ہمیں غم کو طاقت میں بدلنا ہے جس طرح بے نظیر نے بھٹو کے عدالتی قتل کو اپنی طاقت میں بدلا تھا۔ 18 اکتوبر کو بے نظیر نے کہا کہ مجھے دھماکوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا ۔ دو دھماکوں کے بعد وہ ہسپتال کارکنان کے ساتھ پہنچیں وہ جانتی تھی اصل نشانہ وہ ہیں ۔ وہ پاکستان چھوڑتی تو قاتلوں سے بچ سکتی تھی وی بہادری میں بے نظیر تھی کبھی کارکنان کا ساتھ نہیں چھوڑا

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عدلیہ میڈیا پر دباو ۔پارلیمان میں بولنے کی اجازت نہیں ۔ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا یے۔ یہ اقتدار کی لڑائی نہیں ۔

سندھ میں ایک طوفان آٹھ رہا ہو ۔ہوش کے ناخن لو۔ آرڈیننس واپس نہ لیا تو لات مار کر باہر پھینکیں گے۔ آئر لینڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ۔قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ عمران خان نے کراچی کو دھوکا دیا۔ فارن پالیسی تباہ ہو گئی۔کشمیر کا سفیر بننے کا دعوی اور کلبھوسن کا وکیل بن چکا ہے ۔اب کشمیر کا سودا کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کیلئے نیب کا اندھا قانون اور وزیراعظم کے ساتھیوں کیلئے عوام کے پیسے ہیں، پنجاب کے ساتھ ایک مذاق کیا جارہاہے، سندھ کے حقوق پر ڈاکے ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو الٹی میٹم دیا کہ بلوچستان اور سندھ کے جزائر پر ایک آرڈیننس کے ذریعے قبضے کی کوشش کی جاتی ہے، وفاق کو آرڈیننس واپس لینا پڑے گا، سندھ میں ایک طوفان اٹھ رہا ہے، اگر آپ آرڈیننس واپس نہیں لیتے تو ارکان پارلیمنٹ کو کہتاہوں سینیٹ میں اس آرڈیننس کو لات مار کرباہر کردیں، یہ جزائر یہاں کے مچھیروں کے ہیں، ہم آپ کو ان جزائر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نالائق، نااہل وزیراعظم کو جانا پڑے گا، گرفتار کرنا چاہتے ہو تو شوق پورا کرو مگر یاد رکھنا عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے، اگر ہمیں جیلوں میں ڈالا جائےگا تو ہماری حق کی صدائیں جیلوں کی دیواریں ہلا دیں گی۔

Leave a reply