بلوچی کپڑے پہننے سے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ڈرامے بازی بند کریں :مانا قدیر نے مریم نواز کو کھری کھری سنا دیں

0
27

اسلام آباد:بلوچی کپڑے پہننے سے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ڈرامے بازی بند کریں :مانا قدیر نے مریم نواز کو کھری کھری سنا دیں،اطلاعات کے مطابق مسنگ پرسنز کے سب سے بڑے دعویدار ماما قدیر نے مریم نواز کوڈرامے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچی کپڑے پہننے سے لاپتہ افراد کا معاملہ حل نہیں ہوجاتا

ذرائع کے مطابق اس‌ حوالے سے ماما قدیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ سب سے زیادہ لوگ لاپتہ ہوئے تو وہ نوازشریف کے دورمیں ہوئے آج کس منہ سے لاپتہ افراد کی بات کرتی ہے

 

ماما قدیر نے کہاکہ مریم اوربلاول کوئٹہ میں جلسہ اپنی ذات کے لیے کرنے آئے تھے ان کو بلوچوں سے کیا لینا دینا یہ لوگ قوم کوگمراہ کررہے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے بلوچوں پر ظلم کیا۔ بلوچی ڈریس پہن لینے سےکوئی بلوچوں کا غمخوارنہیں بن جاتا۔

Leave a reply