دودھ پلائی رسم ، کم پیسے دینے پرسسرالیوں نے دلہا کی خوب پٹائی کردی
لاہور:شادی بیاہ کی رسموں نے اس عمل کومشکل سے مشکل اورپچیدہ سے پچیدہ بنا دیا ہے جس کی وجہ سے شادی کے موقع پر بہت زیادہ مسائل پیدا ہوتے ہیں، دلہے کی طرف سے طرح طرح کے مطالبے ہوں یا دلہن والوںکیطرف سے شرائط معاملات بگڑجاتےہیں،ایسے ہی جیسے ایک دولہے کو اس کی دلہن اور رشتہ داروں کی موجودگی میں دودھ پلائی رسم پر کم پیسے دینے پرپٹائی کردی
ذرائع کے مطابق ایک دولہا جس کے والد کا نام محمد بوٹا بتایا جاتا ہےکی برات دلنہیا کے گھر پہنچتی ہے تو حسب رواج دلہن کی سہیلیاں دلہے کو دودھ پلاتی ہیں ، دلہا نے ایک ہزارروپے نکال کردودھ پلانے والیوںکو دیا جس پرایک بحث شروع ہوئی ،دلہن بانو کی سہیلیوں نے 2000 ہزارروپے کا مطالبہ کیا ،دلہا غریب تھا دلہے کی طرف سے ایک ہزارروپے پر اکتفا کرنے کی درخواست کی گئی
اسی اثنا میں دلہے کو دلہن کی سہیلیوں نے مارنا شروع کردیا ،دلہے کو اتنا زیادہ مارا گیا کہ اس کے جسم پر زخموں کے داغ بن گئے ،بڑی مشکل سے دلہے کی جان چھڑائی گئی،معاملہ شدت اختیار کرگیا تو درمیان میں چند لوگوںنے مداخلت کرتے ہوئے دلہے کی جان بخشی کرائی ،دلہن کی طرف سے یہ کہا جارہا ہےکہ وہ چاہتی تھی کہ اس کی شادی یادگارہواس لیےیہ سب کچھ کرنا پڑا