سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں:چین

0
31

اسلام آباد: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژالی جیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر میں تیسرے فریق کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان ژالی جیان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک کشادہ اور جامع پلیٹ فارم ہے، چین اور پاکستان دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فلیگ شپ منصوبے کی تعمیر میں حصہ لینے کا خیرمقدم کریں گے۔

علاوہ ازیں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کو اقتصادی، تجارتی اور سائنس وٹیکنالوجی امور کو سیاست زدہ کرنے اور اسے ہتھیار بنانا بند کرنے کی ضرورت ہے۔ چین سمیت غیرملکی کمپنیوں کے لیے شفاف ، منصفانہ اور غیرامتیازی کاروباری ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے تر جمان ژا لی جیان نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں چین کی معیشت کی اوسط شرح نمو 6.6 فیصد رہی اور عالمی اقتصادی نمو میں اوسط شراکت کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت اور سب سے بڑا تجارتی ملک ہے، جو عالمی معیشت کی بحالی کے لیے قوت محرکہ فراہم کرتا رہے گا۔

عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

Leave a reply