ویلڈن سعودی حکومت: حاجیوں کو اب تک کی سب سے بڑی سہولت دے دی گئی

0
36

مکہ المکرمہ (اے پی پی) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے عازمین حج کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کےلئے 5 جی سروس کا افتتاح کر دیا۔امسال حج مقامات مکہ مکرمہ ، منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں مختلف ممالک کے حجاج اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 5Gکی سہولت ”سمارٹ حج“پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد حاجیوں کو ڈیجیٹل سروسز پیش کرنے والی ایپلیکیشنز کی مدد سے منفرد خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر گورنر مکہ المکرمہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ سمارٹ ریجن کی جانب پہلا قدم ہے۔ یہ میری زندگی کا انتہائی اہم دن ہے جس پر میں بے حد خوش ہوں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن کے وزیر عبداللہ السواحہ نے گورنر مکہ مکرمہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امسال حج میں مواصلاتی ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی سہولتیں پیش کی جا رہی ہیں جس کے لئے مواصلاتی کمپنیوں کا نیٹ ورک مضبوط کیا گیا ہے، حج مقامات پر زائرین کو بڑے پیمانے پر مواصلاتی سہولتیں حاصل ہوں گی جبکہ افرادی قوت کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5Gکےلئے مسجد الحرام کے اطراف منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں 37 نئے سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،4G نیٹ ورک کےلئے بھی موثر ہے، حاجی امسال ڈیجیٹل سروس کا اچھا تجربہ لے سکیں گے۔ واضح رہے کہ سمارٹ حج پروگرام کا پہلا مرحلہ گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا۔امسال اس پروگرام سے عرب دنیا میں 96ملین افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ڈھائی لاکھ حاجی فیضیاب ہوں گے۔

Tagsbaaghi

Leave a reply