معروف گلوکارشوکت علی کے ساتھ آرمی چیف نے کیا سلوک کیا کہ بیٹے نے میڈیا پرآکرسب کچھ بتادیا

0
26

لاہور:معروف گلوکارشوکت علی کے ساتھ آرمی چیف نے کیا سلوک کیا کہ بیٹے نے میڈیا پرآکرسب کچھ بتادیا،اطلاعات کےمطابق معروف گلوکارشوکت علی کی وفات کے بعد ان کی اولاد کی طرف سے پاک فوج اورپاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے بارے میں بہت بڑی بات کہہ دی ،

معروف گلوکار شوکت علی کی وفات پر انکے بیٹے امیر شوکت علی اور عمران شوکت علی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک فوج اورپاک فوج کے سربراہ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے پچھلے چھ ماہ سی ایم ایچ میں علاج کروایا

معروف گلوکار کے بیٹوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد صاحب کو پورے اعزاز کے ساتھ سی ایم ایچ سے گھر لایا گیا جس پر پوری فیملی آرمی چیف اور ڈی جی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہیں

امیر شوکت علی اور عمران شوکت علی نے اس موقع پر کہا کہ والد صاحب جیسے درویش صفت انسان نہیں دیکھا ، وہ پاکستان سے محبت کرتے کرتے دنیا سے چلے گئے

امیر شوکت علی اور عمران شوکت علی نے اس موقع پر کہا کہ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ دعاوں میں یار رکھیں

Leave a reply