مغرب کی دشمنی: روسی کھلاڑی کھیل سے محروم کردیئے گئے

ماسکو:مغرب کی دشمنی: روسی کھلاڑی کھیل سے محروم کردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق 90 سے زائد کھیل کے عالمی اداروں نے روس کے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر کے انہیں فی الحال کھیل سے محروم کر دیا ہے۔

ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے ڈین نے جمعے کی شب یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک کھیل سے متعلق ستانوے عالمی ادارے روس کے کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

روس کے لیے پیغام ہےکہ21 ویں صدی میں کوئی جنگ قابل قبول نہیں:یو این سیکریٹری جنرل

یوکرین پر روس کی چڑھائی کے اب اسکے اثرات کا دائرہ سیاسی و اقتصادی شعبوں سے بڑھ کر کھیل کے میدان تک بھی جا پہنچا ہے۔ اُن اداروں میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا، یورپی فوٹبال کی تنظیم یوفا اور اولمپک کی بین الاقوامی کمیٹی آئی او سی بھی اُن اداروں میں شامل ہیں جنہوں نے یوکرین جنگ کے باعث روسی کھلاڑیوں کو اپنے عتاب کا نشانہ بنایا ہے۔

روس ، یوکرین جنگ : کِک باکسنگ کا عالمی چیمپئن ملک کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک

ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے ڈین ویکٹر بلاجیف کا کہنا تھا کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اولمپک اور پیرالمپک کی عالمی کمیٹیوں کے علاوہ پچانوے دیگر کھیل تنظیموں نے روسی کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان سے محروم کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پہلے اولمپک کی بین الاقوامی کمیٹی آئی اور سی نے پابندیاں عائد کیں اور پھر اسکے بعد دیگر عالمی تنظیمیں بھی پابندیاں عائد کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔

اقوام متحدہ میں یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف قرارداد منظور

یاد رہے کہ روس نے چوبیس فروری کو مغربی ممالک بالخصوص نیٹو کی اشتعال انگیزیوں کو وجہ بتا کر یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا جو بدستور جاری ہے اور اس کے باعث اب تک روس کے خلاف سیاسی و اقتصادی سمیت مختلف شعبوں میں وسیع پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

Comments are closed.