مغربی میڈیا کو چیلنج کرنے کیلئے پاکستان اور چین ملکر میڈیا ہاؤس بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں بھارتی میڈیا

0
28
مغربی میڈیا کو چیلنج کرنے کیلئے پاکستان اور چین ملکر میڈیا ہاؤس بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں بھارتی میڈیا#Baaghi

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور چین ملکر مغربی میڈیا کو چیلنج کرنے کیلئے میڈیا ہاؤس بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں-

باغی ٹی وی :بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پیشرفت سے واقف افراد نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہیں بتایا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر ٹیلیویژن چینل اور میڈیا تنظیم بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد "معلوماتی غلبہ” حاصل کرنا ہے اور مغربی نیوز میڈیا کے بیانیہ کو متبادل پیش کرنا ہے –

رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک قطر کے الجزیرہ یا روس کے آر ٹی نیٹ ورک کی خطوط پر ا بین الاقوامی سطح کے صحافیوں کے ساتھ مل کر تنظیم تشکیل دینے کے امکان کی تلاش کر رہے ہیں ، جسے چینی فنڈنگ ​​کی حمایت حاصل ہوگی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس اقدام کے پیچھے کی سوچ یہ ہے کہ چین کی اندرونی طاقتیں آزاد میڈیا کی راہ میں رکاوٹ ہیںں لیکن اس ملک میں مالی وسائل بے شمار ہیں جبکہ پاکستان کا اندرونی منظرنامہ آزاد میڈیا تنظیم کے لئے سازگار ہے لیکن ریاست کے پاس مالی وسائل کی کمی ہے-

رپورٹ میں کہا گیا کہ یندوستان ٹائمز کو ذرائع نے بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں تک رسائی حاصل کرنے والی داخلی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا خیال ہے کہ الجزیرہ اور آر ٹی کے قدیم ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے تاکہ "قابل فہم بیانات کو آگے بڑھایا جا سکے” اور پاکستان میں ایسی تنظیم قائم کی جاسکتی ہے اور دونوں ممالک کے مقاصد کے حصول کے لئے چین کی مالی اعانت فراہم کی جاسکتی ہے۔

Leave a reply