نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ، تمام کپتان ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرجوش

0
22

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز کل سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہو رہا ہے ، ایونٹ میں کل چھ ٹیمیں شرکت کریں گی، تمام ٹیمیں فیصل آباد پہنچ چکی ہیں،سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ قومی کرکٹ کو نئے ستارےدے گا۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے جاوید میانداد انکلوژر کو فیملیز کے لیے مختص کیا ہے۔ امید ہےگراؤنڈ میں مداحوں کی بھرپور اسپورٹ میسر ہوگی۔

آج بروز ہفتہ فیصل آباد میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ تصویریں بنوائیں، اور میڈیا ٹاک میں تمام کپتنانوں کے تاثرات ریکارڈ کیے گئے،
شان مسعود، کپتان سدرن پنجاب:

سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ قومی کرکٹ کو نئے ستارےدے گا۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے جاوید میانداد انکلوژر کو فیملیز کے لیے مختص کیا ہے۔ امید ہےگراؤنڈ میں مداحوں کی بھرپور اسپورٹ میسر ہوگی۔

احمد شہزاد، نائب کپتان سنٹرل پنجاب:

سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان احمد شہزاد نے کہا کہ شائقین کرکٹ کھیل کی جان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی عوام کرکٹ اور کرکٹر سے بے حد محبت کرتی ہے۔ سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے مداحوں کو اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

عمران فرحت، نائب کپتان بلوچستان:

بلوچستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان عمران فرحت کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل ٹیموں میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی میں فیصل آباد کی عوام کومعیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

سرفراز احمد، کپتان سندھ:

سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ نئےڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے ماتحت پہلے ٹی ٹونٹی کپ میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے والدین کو بچوں کےہمراہ جاوید میانداد انکلوژر کی نشستیں بھرنے کی درخواست کی ہے۔

سہیل تنویر، کھلاڑی ناردرن:

ناردرن کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی سہیل تنویر کا کہنا ہےکہ فیصل آباد میں موجود کرکٹ کے مداح ہمیشہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے میدان کا رخ کرتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ شائقین کرکٹ اتوار سے شروع ہونے والے ایونٹ میں بھی اپنی روایت کو برقرار رکھیں گے۔

محمد رضوان، کپتان خیبرپختونخوا:

خیبرپختونخوا کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے کہا کہ انہیں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی منظوری کے بعد ہر ٹیم میں 10 سے 11 کھلاڑیوں کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ ہے۔

مزید پڑھیں
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ سجنے کو تیار، شائقین ایکشن دیکھنے کو بے قرار

Leave a reply