fbpx

پی ٹی آئی رہمنا حلیم عادل شیخ نےکیا بات کہہ دی کہ ہرکوئی سوچنے پرمجبورہوگیا

کراچی :پی ٹی آئی رہمنا حلیم عادل شیخ نےکیا بات کہہ دی کہ ہرکوئی سوچنے پرمجبورہوگیا،اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے گزشتہ روز ای سی ایل سے درجنوں نام نکالے گئے، وزارت داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے۔ 4 ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیے جائیں گے۔

ای سی ایل معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب150کرمنلز موسٹ وانٹڈ کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو مطلوب لوگوں کو ای سی ایل سے نکالا گیا، اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والوں کے نام نکالے گئے۔

پی ٹی آئےی رہنما نے کہا کہ ای سی ایل پر نام ڈالے گئے کہ کہیں یہ عوام کا پیسہ لیکر بھاگ نہ جائیں، رانا ثنااللہ نے رانا ثنااللہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ ڈاکو آزاد ہوگئے، یہ این آر او لیا اور دیا جارہا ہے، اب یہ نیب کو ختم کرکے پاکستان سے بھاگ جائیں گے۔

قوم جاگ جائے قوم ان ہتھکنڈوں کو پہچانے، قوم کے ساتھ ہونے والا تماشہ ناقابل قبول ہے، عمران خان نے دوبارہ آنا ہے اس لیے یہ پہلے سے بھاگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے ای سی ایل سے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے سعد رفیق اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے نام بھی نکال دیے ہیں۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت کئی اہم شخصیات کے نام نکال دیے گئے ہیں۔ ان افراد کے نام نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت اور سکیورٹی ادارے کی سفارش پر ڈالے گئے نام موجود رہیں گے،3000 کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔

حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…