نوازشریف دورکے کارہائے نمایاں:پٹرولیم ڈویژن نے کیا کارنامہ سرانجام دیا کہ گڈگورننس یادآگئی

0
24

اسلام آباد:نوازشریف دورکے کارہائے نمایاں:پٹرولیم ڈویژن نے کیا کارنامہ سرانجام دیا کہ گڈگورننس یادآگئی،اطلاعات کے مطابق وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی ادارے ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلویس میں جعلی لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف ہواہے۔

ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلویس کے 2 افسران کو اپنی ذمے داریوں سے غفلت اور محکمنہ بے ضابطگی پر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپنیوں کو جعلی لائسنس جاری کرتے رہے ہیں۔

 

اسٹنٹ ڈائریکٹر نے حفاظتی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 3 آئل ٹرمینلز کو جعلی لائسنس جاری کیے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوزو نے پبلک سیفٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے 13 آئل ٹرمینلز کوجعلی لائسنس جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق یہ سارے کام نوازشریف کے علم میں لائے جاتے تھے اورنوازشریف کی ہدایت پرہی اپنے من پسند لوگوں کویہ لائسنس جاری کیے جاتے تھے

Leave a reply