پی ڈی ایم اجلاس میں کیا باتیں ہوئیں :نوازشریف سخت پریشان کیوں؟مولانا فضل الرحمن نے بتادیا

0
46

لاہور: پی ڈی ایم اجلاس میں کیا باتیں ہوئیں :نوازشریف سخت پریشان کیوں؟مولانا فضل الرحمن نے بتادیا ،اطلاعات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

نوازشریف کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے صدارتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ’سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےکاابھی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، اُس کو بعد میں دیکھیں گے، حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں اگر مستعفی نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہوگا، اکتیس جنوری کے بعد لانگ مارچ کے رخ اور تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا‘۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نوازشریف بھی یہی چاہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف سب مل کرلڑیں ، مگروہ اتحادی جماعت کے کردار پرسخت پریشان ہیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم کا اجلاس نہایت خوشگوار ماحول میں ہوا، جس میں متخلف معاملات پر گفتگو کی گئی، تمام جماعتوں نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم میں اختلافات کی خبریں دم توڑ چکی ہیں،آج پیپلزپارٹی والے بھی آئے ہیں مگربلاول نہیں آئے ،

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاکہ آج پی ڈی ایم مضبوط ہے، تمام استعفے پارٹی قیادت کے پاس پہنچ چکے ہیں‘۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’19 جنوری کو الیکشن کمیشن اور نیب اسلام آباد کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، انتقام کے سلسلے کو بند ہونا چاہیے کیونکہ اسے مہرے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے‘۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’نیب کا ادارہ صرف اپوزیشن کےخلاف بنایاگیاہے، کل محمد علی درانی بغیر کسی پروگرام کے ملاقات کے لیے آئے، انہیں واضح کردیا کہ قومی ڈائیلاگ خارج از امکان ہیں‘۔

Leave a reply