ضمانت پررہاہونے کے بعد حمزہ شہبازاپنےگھرپہنچے توپھرکیا ہوا؟اہم خبرآگئی

0
18

لاہور:ضمانت پررہاہونے کے بعد حمزہ شہبازاپنےگھرپہنچے توپھرکیا ہوا؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہبازضمانت پررہائی کے بعد جب لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ پرپہنچے تو پارٹی کارکنوں کی طرف سے عجیب مظاہرہ کیا گیا

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹائون پہنچ گئے، اس موقع پرحمزہ شہباز کے ہمراہ مریم نواز بھی ہیں

ذرائع کے مطابق رہائش گاہ پہنچنے پر لیگی ایم پی اے عنیزہ فاطمہ کی جانب سے آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے کو ملا ہے کارکن عجییب عجیب قسم کی آتش بازی کرکے حمزہ شہباز کی ضمانت پررہائی کی خوشیاں‌منارہے ہیں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر لیگی کارکنان نے حمزہ کی گاڈی پرپھولوں کی پتیاں نچھاور بھی کیں اور نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے

Leave a reply