fbpx

جوکچھ میں نے10سال میں کشمیریوں‌کےلیےکیا عمران خان کبھی بھی کرنہیں پائےگا:مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:جوکچھ میں نے10سال میں کشمیریوں‌کےلیےکیا عمران خان کبھی بھی کرنہیں پائےگا:اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے چیلنج کیا ہےکہ جوکچھ میں نے کشمیریوں کے ساتھ 10سال میں کیا عمران خان ساری زندگی نہیں کرپائیں گے ،

تفصیلات کے مطابق پے درپے سیاسی شکستوں سے دوچار مولانا فضل الرحمان کا قومی سلامتی سے متعلق انتہائی قابل اعتراض بیان سامنے آیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ بیانات دے کر اپنی سیاسی شکستوں کا غصہ نکالنا شروع کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر کا سودا کرکے کشمیریوں کو دشمن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، قوم کے مستقبل کے فیصلے منافقت کے ساتھ اور چوری چھپے ہو رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے الزام عائد کیا کہ ہم دشمن سے 24 گھنٹے بھی جنگ لڑنے کے قابل نہیں اسی لیے مفاہمت کے راستے ڈھونڈے جا رہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.