پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کیا چل رہا ہے ، اہم خبرسے بڑے بڑے حیران رہ گئے

0
23

اسلام آباد :پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کیا چل رہا ہے ، اہم خبرسے بڑے بڑے حیران رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی تصدیق کردی۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونےوالے بیک ڈوررابطوں سے متعلق اماراتی سفیر کا کہنا ہے کہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشمیر کے تنازعے پر کشیدگی کم کرانے اور سیز فائر کرانے میں کردار ادا کیا۔اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے بتایا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہوجائیں گے۔

برطانوی خبر ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ کشیدگی میں کمی سے متعلق دبئی میں دونوں ملکوں کی خفیہ مذاکرات بھی ہوئے۔اماراتی سفیر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فنکشنل آپریشنل اور آپس میں بات چیت کرنے والے سطح تک لانا چاہتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنوری میں دبئی میں خفیہ مذاکرات ہوئے تھے۔

Leave a reply