مزید دیکھیں

مقبول

پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما نبیل گبول نے...

حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے...

مقبوضہ کشمیر میں حملہ، بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں کشمیر...

لاہورمیں رات گئےوزیراعلیٰ ہاوس میں کیا ہورہاہے ، اہم خبرآگئی

لاہور:لاہورمیں رات گئےوزیراعلیٰ ہاوس میں کیا ہورہاہے ، اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق رات گئے وزیراعلیٰ ہاوس میں اہم فیصلے کیے جارہے یں جس کے مطابق پنجاب حکومت نے 5 ایڈیشنل آئی جیز اور 5 ڈی آئی جیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیے

ذرائع کے مطابق ان تبادلوں میں ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر کو ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا

پنجاب حکومت کی طرف سے جاری تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس تعینات کر دیا گیا

جبکہ تعیناتی کے منتظر محمد اکرم بروکا کو ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی تعینات کر دیا گیا

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس محمد فاروق مظہر کو ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس تعینات کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق تعیناتی کے منتظر محمد ریاض گاڑا کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عبدالکریم کو آر پی او گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب منیر مسعود مارتھ کو سی پی او ملتان تعینات کر دیا گیاجبکہ تعیناتی کے منتظر میاں محبوب رشید کو ڈی آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا

لاہور سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تعیناتی کے منتظر ڈی آئی جی جہانزیب نزیر خان کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ پنجاب تعینات کر دیا جبکہ تعیناتی کے منتظر سید محمد امین کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کر دیا گیا