نواز شریف نے بتا دیا کہ پلیٹلیٹس کیاہیں‌؟

0
23

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاحق ہونے والی بیماری جس میں کہا گیا ہے کہ پلیٹلیٹس کم ہیں اس سے پہلے کم ہی لوگ جانتے تھے کہ پلیٹلیٹس کیا ہیں ، توجانیئے!پلیٹلیٹس کا کام جسم سے خون کےانخلا کو روکنا ہوتا ہے،جسم میں پلیٹلیٹس خون کے اندر گردش کرتے پلیٹ کی شکل کے چھوٹے چھوٹے زرات ہوتے ہیں جن کے گرد جھلی ہوتی ہے۔

پلیٹلیٹس خون کے ساتھ گردش کرتے ہیں اور کہیں بھی زخم یا خراش لگنے کی ضرورت میں وہاں جمع ہو کر خون کے انخلا کو روک لیتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق کی پلیٹلیٹس کی غیرموجودگی سے دماغ میں خون جمع ہوجاتا ہے جس کئی پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں اور برین ہیمرج بھی ہوسکتا ہے۔

صحت مند جسم میں پلیٹلیٹس کی تعداد ایک لاکھ سے ساڑھے چار لاکھ ہوتے ہیں جس سے ہڈی کا گودا ضرورت کے مطابق بنتا رہتا ہےانسانی جسم میں 10 سے 25 ہزار گر جائیں تو زیادہ پریشانی کی بات نہیں ہوتی لیکن اگر ان کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ جائے تو خون کے انخلا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پلیٹلیٹس کی کمی کے باعث انفکیشن، گردوں کی بیماری، ادویات کے اکثریت یا جسم کے مدافعتی نظام میں خرابی سے ہوسکتی ہے۔
طبی ماہرین کی رائے کے مطابق پلیٹلیٹس کی کمی کےباعث دل کے دورے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

Leave a reply