fbpx

موجودہ دورغیراعلانیہ،نہ دکھائی دینے والی ہائبرڈ نوعیت کی جنگ کاہے:کامیابی سےآگےبڑھ رہےہیں:جنرل ندیم رضا

راولپنڈی:موجودہ دورغیراعلانیہ،نہ دکھائی دینے والی ہائبرڈ نوعیت کی جنگ کاہے:کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں:اطلاعات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ موجودہ دور غیر اعلانیہ، نہ دکھائی دینے والی ہائبرڈ نوعیت کی جنگ کا ہے۔ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط جوابی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط جوابی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا خود کار اور نیم خود کار ہتھیاروں کا دور دیکھ رہی ہے، موجودہ دور میں لڑی جانے والی جنگ غیر اعلانیہ، نہ دکھنےوالی ہائبرڈ نوعیت کی ہے۔

جنرل ندیم رضا نے افسران کو پیشہ ورانہ مہارتیں نکھارنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افسران جدید رجحانات اور نئی پیشرفت کے مطابق خود کو تیار کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.