وزیراعظم عمران خان نےساہیوال میں کن منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا:تفصیلات آگئیں

0
5

ساہیوال:وزیراعظم عمران خان نےساہیوال میں کن منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا:تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ساہیوال میں صحت، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

جمعہ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں بین الاقوامی معیار کے کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری بلاک کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے بلاک کی تعمیر سے ساہیوال کے لوگوں کو مقامی سطح پر بین الاقوامی معیار کی علاج معالجہ کی سہولیات میسر آسکیں گی۔ اسکے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے سالڈ ویسٹ سیگریگیشن، ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس منصوبہ کے تحت فضلہ اکٹھا کرنے کے بعد اس کو مختلف درجوں میں تقسیم کرکے بہتر طریقے سے تلف کیا جا سکے گا، اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے ساہیوال میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اکیڈمی کا بھی سنگِ بنیاد رکھا ہے۔ اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار کے قریب قائم کئے گئے لنگر خانہ ”سرائے قطب“ کا بھی افتتاح کیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ساہیوال میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت صاف پانی، نکاسی آب اور ماحولیاتی درستگی و پارکس کی تعمیر کیلئے 18 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔

واضح رہے کہ صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور ماحولیاتی درستگی کا یہ منصوبہ ساہیوال میں آئندہ 25 سال کیلئے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a reply