خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور پاکستان میں معذوری کی ابھرتی صورتحال کے متعلق کیا اقدامات عمل میں لا رہے ہیں ؟

0
41

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس ، پشاور میں خصوصی افراد کی بہبود کے متعلق اجلاس میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ، گورنر خیبر پختونخواہ کی شرکت اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ صدر مملکت کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور پاکستان میں معذوری کی ابھرتی صورتحال کے متعلق بریفنگ۔
یونیورسل ہیلتھ کوریج کا کم لاگت والا موثر پیکیج تیار کرنے والا پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ، معذور افراد کی بحالی اور متعدی امراض سے بچاؤ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے، خصوصی افراد کیلئے معاون ٹیکنالوجی عالمی ، علاقائی اور ریاستی سطح پر مقبول ہو رہی ہے، حکومت خصوصی افراد کو ٹیکنیکل ، ووکیشنل اور ہنرمندی کی تعلیم دے کر معاشی طور پر خودمختار بنانے پر توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان افراد کیلئے 2000 روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کر چکے ہیں، خصوصی افراد کے حقوق ایکٹ 2020 ء سے خصوصی افراد کو قومی ترقی میں شامل کرنے میں مدد ملے گی، حکومت خصوصی افراد کی فلاح اور معاشرےمیں ان کی شرکت بڑھانے کیلئے پرعزم ہے،
خصوصی افراد کے ڈیٹا کی تیاری کے بعد انہیں آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے گا، پوسٹ گریجویشن کلاسوں میں داخلہ لینے والے خصوصی طلباء کو فیسوں کی معافی دی جائے گی، خصوصی طلباء کی مدد کے لئے 50،000 روپے اسکالرشپ فراہم کی جارہی ہیں ، صدر عارف علوی

Leave a reply