یوسف رضا گیلانی کے ساتھ کل کیا سلوک کیا جائے گا:الیکیشن کمیشن کا کل پتہ چل جائے گا

0
17

اسلام آباد: یوسف رضا گیلانی کے ساتھ کل کیا سلوک کیا جائے گا:الیکیشن کمیشن کا کل پتہ چل جائے گا ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کیخلاف نااہلی کی درخواست کل بروزسوموار22 مارچ کو سماعت کررہا ہے

اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے اپنی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے۔جس میں چیئرمین چیف الیکیشن کمشنر راجہ سکندرسلطان ، ممبران میں‌سے جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی ،جسٹس ریٹائرڈ مسز ارشاد قیصر،نثاراحمد درانی اورشاہ محمد جتوئی شامل ہیں‌

 

 

خیال رہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنماؤں فرخ حبیب اور کنول شوذیب نے ویڈیو سکینڈل معاملے پر الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں واضح ہے کہ علی حیدر گیلانی جو ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں، انہوں نے اپنے والد یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فائدہ پہنچانے کیلئے اراکین کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علی حیدر گیلانی خود میڈیا کے سمنے آئے اور اعتراف کیا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن متاثر کرنے کی کوشش کی۔ اس لئے الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے کیخلاف الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کرے۔

Leave a reply