ایک سے زیادہ پاسپورٹ رکھنے والوں‌ کے ساتھ حکومت کیا سلوک کرے گی؟خبرآگئی

ایک-سے-زیادہ-پاسپورٹ-رکھنے-والوں‌-کے-ساتھ-حکومت-کیا-سلوک-کرے-گی؟خبرآگئی #Baaghi

اسلام آباد:ایک سے زیادہ پاسپورٹ رکھنے والوں‌ کے ساتھ حکومت کیا سلوک کرے گی؟خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہےکہ جن پاکستانیوں‌ پاس ایک سے زائد پاسپورٹ ہیں ان کومختلف اندازسے ڈیل کیاجائے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت اجلاس ،ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں سے متعلق آج اہم فیصلے ہوئے ہیں‌، اس حوالے سےوزیرداخلہ شیخ رشید احمد کوبریفنگ دی گئی کہ ماضی میں 6 ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے 12 ہزار پاسپورٹ کی کلیرنس کی جا چکی ہے،

بریفنگ میں شیخ رشید کو افسران نے بتایا کہ اس ایمنسٹی ا سکیم سے ایک سے زائد نام کے پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایاگیاکہ موجودہ قانون میں ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کی سزا کم از کم 3 سال کی جیل ہے

شیخ رشید کی صدارت میں اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ ایمنسٹی ا سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے افراد کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوا دیئے جائیں گے

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسکیم کے تحت ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کروانے کیلئے 90 روز کی مہلت دی جائے گی،جبکہ دہرے پاسپورٹ ایمنسٹی ا سکیم کیلئے درخواست گزار کو ایک پاسپورٹ رکھنے کی اجازت ہوگی،

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو کابینہ کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بہت جلد اس کے نتائج آنے چاہیں .شیخ رشید نے کہا کہ ایمنسٹی کے حوالےسے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی

اس موقع پر شیخ رشید کو یہ بھی بتایا گیا کہ دہرے پاسپورٹ سے متعلق درخواستیں پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں،وزارت داخلہ کو دہرے پاسپورٹ کی ایک ہزار 629درخواستیں موصول ہوچکی ہیں،

Comments are closed.