fbpx

عیدالاضحیٰ کے موقع پرریلوے پولیس کیا کرے گی احکامات دے دیئے گئے

لاہور:عیدالاضحیٰ کے موقع پرریلوے پولیس کیا کرے گی احکامات دے دیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان ریلوے پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات دیکھنے میں مل رہے ہیں

ادھر ذرائع کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان کی ہدایات پر تحریری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں پر ریلوے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی

ذرائع کے مطابق اہم تنصیبات اور ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں

ذرائع کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے مسافروں کی جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔ کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔

آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے کی حدود میں آنے والی مساجد اور امام بارگاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ مشکوک اورغیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کی بم ڈسپوزل عملہ سے مکمل سویپنگ کروائی جائے