واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فونز میں استعمال کرسکیں گے

سلیکان ویلی: واٹس ایپ صارفین جلد ہی اپنا ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فون میں استعمال کرسکیں گے۔
باغی ٹی وی :میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا کہ وٹس ایپ کی ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کروائی گئی ہے اس اپ ڈیٹ کے تحت اب ایک وٹس ایپ اکاونٹ 4 مختلف موبائل فونز یا دیگر ڈیواسز پر استعمال کیا جا سکتا ہے مارک زکربرگ کے مطابق دنیا بھر کے وٹس ایپ صارفین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے-
اینڈرائیڈ فون جن میں واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا کے مطابق دوسرے فون میں اپنا واٹس ایپ اکاؤٹ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایپلی کیشن فریش انسٹال کرنی پڑے گی عمومی طریقے سے لاگ اِن کرنے کے بجائے صارف کو نیا ’لِنک ٹو ایگزسٹنگ اکاؤنٹ‘ آپشن دبانا ہوگا۔ ایسا کرنے سے ایک کیو آر کوڈ ظاہر ہوگاجس کو مرکزی اکاؤنٹ والا فون ’لنک اے ڈیوائس‘ آپشن کےتحت اسکین کرے گایہ نیا فیچر آئی او ایس اور اینڈرا ئیڈ دونوں ڈیوائسز میں کام کرے گا۔
واٹس ایپ میں انیمیٹڈ ایموجیز کا فیچر متعارف
وہ فون جس میں اصل میں واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ ان ہے وہ ’پرائمری‘ ڈیوائس کہلائے گا اور دوسرے فونز،اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر پیغام موصول کرنے کے لیے اس کا آن ہونا بھی ضروری نہیں ہوگا البتہ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اگر پرائمری ڈیوائس 14 دنوں تک غیر فعال رہی تو دیگر ڈیوائسز کو لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر آئندہ ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا-
وہ غذائی عوامل جو عالمی سطح پرٹائپ 2 ذیا بیطس کا سبب بنتے ہیں
واضح رہے کہ نئی اپ ڈیٹ سے قبل بھی صارفین ایک وٹس ایپ اکاونٹ مختلف ڈیواسز پر استعمال کر سکے تھے، تاہم یہ سہولت کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس وغیرہ پر صرف براوزر کے ذریعے استعمال کی جا سکتی تھی۔