واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کیلئے کام شروع کر دیا

0
31

دنیا بھر میں مقبول تریں میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

باغی ٹی وی : میٹا کی زیرملکیت واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے یہی وجہ ہےکہ واٹس ایپ اپنےصارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئےاور فرمائشوں پر آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے اور اب اس بار ایپلی کیشن ڈیسک ٹاپ ورژن کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔

واٹس ایپ نے میسجز کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب صارف واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ پر بھی میسج کو ‘رپورٹ’ کرسکیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ برس رپورٹ کا آپشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت صارفین نامناسب میسجز کو رپورٹ یعنی واٹس ایپ کو شکایت کرسکتے ہیں۔

تاہم اب یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جلد متعارف کرائی جائے گی، فی الحال ایپ اس پر کام کررہی ہے۔

اپنے موبائل کو سائبر حملوں سے کیسے بچا سکتے ہیں؟

اس سے قبل واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون (Delete for everyone)’ کے فیچر میں بڑی تبدیلی کی ہے جس کے تحت چیٹ میں بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے یعنی اب میسجز ڈیلیٹ کرنے کی وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہوگی، یعنی دو دن بعد بھی آپ بھیجے گئے میسجز ڈیلیٹ کرسکیں گے جبکہ اپ ڈیٹ سے قبل واٹس ایپ کے میسجز میں ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کی حد 1 گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی –

یہ اپ ڈیٹ فی الحال کچھ بِیٹا صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے، جب کہ آہستہ آہستہ اس فیچر تک تمام صارفین کی رسائی ممکن ہوگی۔

ایک ہفتہ قبل جرائم کی پیش گوئی کرنیوالے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا کامیاب تجربہ

Leave a reply