واٹس ایپ نےتصاویر، ویڈیوز کا نیا فیچر پیش کر دیا

0
40
Whatsapp videos pic

میٹا کی زیرملکیت دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے آئی فون صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کر دی-

باغی ٹی وی :واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اب تصاویر، ویڈیوز اور کسی بھی قسم کے میڈیا کو فارورڈ کرنے کے ساتھ کیپشن کے فیچر کو ویب اور اینڈرائیڈ کے بعد آئی فون صارفین کے لیے بھی پیش کردیا۔

واٹس ایپ نےصارفین کی آسانی کیلئےتصاویر اورویڈیوزکا نیافیچرمتعارف کرا دیا

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت آئی فون صارفین کسی بھی قسم کا میڈیا یعنی تصاویر، ویڈیوز ، گرافکس انٹرچینج فارمیٹ (GIF) اور ڈاکیومنٹس کو فارورڈ کرتے ہوئے ‘کیپشن’ بھی درج کرسکیں گے۔

اس سے قبل یہ فیچر ویب ورژن اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جسے اب آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے۔

اس فیچر کو پیش کیے جانے کے بعد اب اگر آپ کسی قسم کا میڈیا ایک چیٹ سے دوسری چیٹ میں بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ ‘کیپشن’ لکھا جا سکے گا اگر صارف چاہے تو لکھا ہوا کیپشن ڈیلیٹ کرکے دوبارہ نیا کیپشن بھی درج کرسکے گا۔

علاوزہ ازیں واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں مزید اپ ڈیٹس متعارف کرا دی گئیں ہیں اب صارفین اپنے اسٹیٹس میں اپنی ریکارڈ آواز کو بھی بطور آڈیو اسٹیٹس لگا سکیں گےواٹ ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی ریکارڈ شدہ آڈیو کو اپنے اسٹیٹس پر لگا سکیں گے لیکن یہ اپ ڈیٹس ابھی منتخب اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز پر دستیاب ہے۔

ٹوئٹرمیں بڑی تبدیلی، ڈیوائس لیبل نامی فیچر ختم کردیا گیا

رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن صارفین کو یہ اختیار دے گی کہ وہ فیصلہ کرسکیں کہ ان کے وائس اسٹیٹس کون کون سنتا ہے اور صارفین اپنی آواز کی ریکارڈنگ پر بھی کنٹرول رکھ سکیں گے کیونکہ فیچر کی مدد سے اسٹیٹس پبلک کرنے سے قبل ڈیلیٹ کا آپشن بھی دستیاب ہو گا۔

صارفین اپنی 30 سیکنڈ کی آواز ریکارڈ کر کے اسٹیٹس پر لگا سکیں گے جو 24 گھنٹے تک موجود رہے گی اور مقررہ وقت کے بعد ختم ہو جائے گی۔ اسٹیٹس فیچر میں ہونے والی یہ اپ ڈیٹ آنے والے ہفتوں میں دیگر واٹس ایپ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔

قبل ازیں واٹس ایپ میں اگست 2021 میں پیش کیا گیا ‘ویو ونس’ فیچر زیادہ بہتر بناتے ہوئے میسجز کے اسکرین شاٹ لینا ناممکن بنا دیا ہے اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے۔

واٹس ایپ میں اگست 2021 ‘ویو ونس’ کا فیچر موجود ہے،اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے،مگر اس فیچر میں ایک سکیورٹی کمزوری موجود تھی اور وہ تھی ویو ونس کے تحت بھیجی جانے والی تصاویر کا اسکرین شاٹ لینا ممکن تھا۔

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اب ویو ونس کے تحت بھیجے جانے والے میسجز کے اسکرین شاٹس لینا ممکن نہیں ہوگا اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اسے اکتوبر 2022 میں بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا،مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔


کمپنی کے مطابق اگر اب کوئی صارف ویو ونس کے تحت بھیجے گئے کسی میسج کا اسکرین شاٹ لینے یا ریکارڈ کرنے کی کوشش کرے گا تو اسکرین بلیک ہوجائے گی یہاں تک کہ تھرڈ پارٹی ایپ سے بھی ایسے پیغامات کا اسکرین شاٹ لینا ممکن نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ ویو ونس کو متعارف کراتے ہوئے واٹس ایپ نے کہا تھا کہ اس فیچر کو حساس معلومات جیسے وائی فائی پاس ورڈ کی تصویر بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے،مگر اسکرین شاٹ لینے کے باعث صارفین کی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا جس کی روک تھام اب کی جارہی ہے۔

ایس ایم ایس کی سہولت کے 30 برس مکمل ہو گئے

Leave a reply