الطاف حسین اورمیاں نوازشریف کے درمیان لندن میں کیا چل رہا ہے:خود الطاف حسین نے بتادیا

0
19

لندن:الطاف حسین اورمیاں نوازشریف کے درمیان لندن میں کیا چل رہا ہے:خود الطاف حسین نے بتادیا، اطلاعات کے مطابق لندن اس وقت دوایسی شخصیات کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے جوپاک فوج اوردیگراسلامی قوتوں کوقبول کرنے کےلیے تیارنہیں ہیں‌

اس حوالے سے ابھی لندن سے ایک ایسا پیغام اورایسا پروگرام سامنے آیا ہےکہ جس کوجاننے کے بعد کوئی بھی ذی شعور ان پاکستان مخالف لیڈروں کی پاکستان دشمنی کوسمجھنے میں‌ دیرنہیں کرے گا

اس حوالے سے تازہ جو پیش رفت سامنے آئی ہے اس کے مطابق لندن میں سیاسی پناہ میں رہنے والے اورپاکستانی عدالتوں کومطلوب ایم کیوایم لندن کے سربراہ الطاف حسین نے اپنے نظریات سے مطابقت رکھنے والے پاکستانی عدالتوں کو مطلوب اورقومی سلامتی کے اداروں پرتنقید کرنے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان رابطے کی اطلاعات ہیں

 

 

اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ الطاف حسین نے اپنے بھائی نوازشریف کو اپک پیغام بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ

محترم نواز شریف صاحب
آداب
آپ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم رہ چکے ہیں،جرنیلوں کی سیاست میں مداخلت اور سیاسی اتحادوں کو توڑنے میں انکےکردار سےبخوبی واقف ہیں،تازہ مثال PDM کی ہے۔اگر آپ سب بحالی جمہوریت کےاپنے مؤقف پر آج بھی قائم ہیں تو MQM اور میں PDM کےساتھ غیر مشروط تعاون کیلئےتیار ہیں

دوسری طرف ن لیگ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نوازشریف اورایم کیو ایم بانی الطاف حسین کے درمیاں‌ تھرڈ چینل کے ذریعے رابطے ہیں اوردنوں رہنما اس وقت پاکستان میں قومی سلامتوں اداروں کو ٹارگٹ کررہے ہیں

Leave a reply