گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کا امکان

0
39

اسلام آباد: پنجاب کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی گئی ہے، جس پر اہم ترین وفاقی وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی امدادی قیمت خرید کے حوالے سے وفاقی وزرا کے اختلاف سامنے آئے ہیں

یکم مارچ سے پھر پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

وفاقی وزرا کا موقف ہے کہ گندم کی امدادی قیمت خرید گزشتہ سال 1800 روپے فی من مقرر کی گئی تھی، اور اب یکمشت 400 روپے فی من اضافہ کرنے سے آٹا کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ کی جانب سے ارسال کی گئی گندم اسپورٹ پرائس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی-

وزیراعظم عمران خان اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی کابینہ میں غور کریں گے، اور وزیراعظم مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب یکم مارچ سے پھر پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے چیئرمین اوگرا مسرورخان نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا 25 فروری کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں گیس سکیموں پر کام نہ ہونے پر ن لیگی ممبران نے شدید برہمی کس اظہارکیا۔

وزیراعظم بن کر معیشت کو کیسے سہارا دیں گے؟ شہباز شریف نے مسکرا کر دیا جواب

سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے کہا تھا کہ گیس سکیموں پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کیا جارہا ہے، آنے والے ہفتوں میں ایل این جی کی قلت سے متعلق سوال کے جواب میں سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ ہمارے دو ایل این جی کارگوزمنسوخ ہوئے تھے جن میں سے ایک کارگو کا بندوبست کرلیا گیا لیکن اس کا ٹینڈر مہنگا ملا ہے۔

چیئرمین اوگرا مسرورخان نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بارہ ہفتوں میں تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہت کم ہوگئی۔ خزانے میں جو پیسے آنے ہیں وہ کمپرومائز ہورہے ہیں۔ قیمتیں بڑھیں گی اسکا بوجھ عوام پرپڑے گا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی

Leave a reply