مزید دیکھیں

مقبول

اوکاڑہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، جعلی مصالحہ فیکٹری پکڑی گئی

اوکاڑہ (نامہ نگارملک ظفر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت...

کینال منصوبے کے خلاف احتجاج، آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں جاری...

سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی کی حافظ طلحہ سعید سے ملاقات

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ...

کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے،عظمٰی بخاری

لاہور: عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں حالات...

ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھنے پر کہرام، آہوں و سسکیوں میں سپردخاک

راولپنڈی:ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھنے پر کہرام، آہوں و سسکیوں میں سپردخاک،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھے تو پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

ذارائع کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ روز ذاتی دشمنی پر گھر میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر میں 9 جنازے اٹھے جس کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق خواتین اور بچوں کی کچھ دیر میں نماز جنازہ کے بعد تدفین جائے گی، مقتولین کو نماز جنازہ کے بعد آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلیم اختر، نثار بی بی، ایمان فاطمہ، ازرام بی بی، عابدہ شاہین شامل تھیں جبکہ بچوں میں فرحان اظہر، صبیحہ خاتون، عنزلہ بی بی شامل تھے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں میں نور فاطمہ، عثمان، اور ابراہیم شامل تھے۔

پولیس کی جانب سے گزشتہ روز شبے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ آج راولپنڈی میں سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی تھی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، راولپنڈی کے علاقے میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔