دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ کب سامنے لایاجارہاہے؟تفصیلات آگئیں

0
35

دبئی :دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ کب سامنے لایاجارہاہے؟تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ اگلے ماہ منعقد ہونے والے دبئی ایکسپو 2020 میں پیش کیا جائے گا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاہد رسام کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ قرآن پاک، 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا قرآن پاک ہے جسے ایلومینیم کے کینوس پر سونے کے الفاظ سے تیار کیا گیا ہے۔

کتاب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ویسے تو اس سے پہلے روایتی طور پر قرآن پاک کو اب تک کاغذ، کپڑے اور چمڑے پر تیار کیا جاتا رہا ہے۔تاہم پاکستانی آرٹسٹ اور متحدہ عرب امارات کے سابق رہائشی قرآن پاک کی آیات کو المونییم اور سونے سے لکھ کر ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔

شاہد رسام، جو پہلے بھی کئی بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکے ہیں، انہوں نے مذکورہ قرآن پاک کی تیاری کا آغاز 5 برس قبل کیا تھا اور اسے دبئی ایکسپو میں پیش کرنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ قرآن پاک کراچی میں تیار کیا گیا ہے اور فریم کے سائز کو چھوڑ کر قرآن پاک 8.5 فٹ لمبا اور 6.5 فٹ چوڑا ہے۔

مذکورہ قرآن پاک کے ایک صفحے پر 150 الفاظ درج ہیں جبکہ مجموعی صفحات کی تعداد 550 ہے۔انہوں نے بتایا کہ دبئی میں موجود اوورسیز پاکستانی کاروباری شخصیت عرفان اسامہ اس قرآن پاک کو دبئی ایکسپو میں پیش کرنے کے لیے ان کی مدد کررہے ہیں۔

شاہد رسام نے 2000 میں یو اے ای کی یونیورسٹی العین سے آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا،وہ اس سے قبل المونیم اور سونے کا استعمال کرکے اللہ کے 99 نام بھی لکھ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اب تک کہ سب سے بڑے قرآن پاک کی لمبائی 6.74 فٹ اور چوڑائی 4.11 فٹ ہے، جو 632 صفحات پر مشتمل ہے اور اس کا وزن 552.74 کلو ہے۔

Leave a reply