کچھ کچھ ہوتا ہے میں رانی مکھر جی کا کردار کس اداکارہ کو آفر ہوا اور اس نے کیوں نہیں‌ کیا؟

0
10

نوے کی دہائی میں فلم کچھ کچھ ہوتا ہے آئی اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے. فلم میں شاہ رخ خان ، کاجول اور رانی مکھر جی کی اداکاری کو بہت سراہا گیا. لیکن کہا جاتا ہے کہ رانی مکھر جی کا کردار پہلے بہت ساری ہیروئنز کو آفر کیا گیا لیکن کسی بھی ہیروئین نے اس کردار کو کرنے کی حامی نہیں بھری تھی ، یہاں تک کہ روینہ ٹنڈن کو یہ کردار آفر کیا گیا ، روینہ نے کردار سن کر کہا کہ کردار کرنے میں مسئلہ نہیں ہے لیکن کاجول کے مقابلے میں‌سیکنڈ لیڈ کردار نہیں کرنا چاہتی. اس لئے میں یہ کردار نہیں کروں گی. ڈائریکٹر کرن جوہر نے روینہ

ٹنڈن کو منانے اور قائل کرنے کی بے حد کوشش کی لیکن وہ بھی دیگر اداکارائوں کی طرح نہ مانیں اور یوں یہ کردار رانی مکھر جی کے پاس گیا اس کردار کو کرنےکے بعد رانی مکھر جی کا کیرئیر بلندیوں کو چھونے لگا. یعنی فلم کی کامیابی کے بعد وہ سب ہیروئنز نے ہاتھ ملے ہوں‌ گے جن کو یہ کردار ملا ہو گا . یاد رہے کہ روینہ ٹنڈ ن کی بیٹی بھی بہت جلد فلم انڈسٹری کا رخ کرنے والی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ روینہ کی بیٹی اپنی ماں کی طرح‌قابل اداکارہ ثابت ہوتی ہیں یا نہیں .

Leave a reply