سانگھڑ اولاد نہ ہوئی تو حوا کی بیٹی ایک بار پھر تذلیل کا نشانہ بن گئی

0
31
سانگھڑ اولاد نہ ہوئی تو حوا کی بیٹی ایک بار پھر تذلیل کا نشانہ بن گئی #Baaghi

سانگھڑ:سانگھڑ اولاد نہ ہوئی تو حوا کی بیٹی ایک بار پھر تذلیل کا نشانہ بن گئی،اطلاعات کے مطابق سانگھڑ میں پھرانسانیت سوز واقعہ رونما ہوا ہے جہاں ایک غریب ہاری کی بیٹی اپنی بے بسی پراس قدربے بس ہے کہ حکمرانوں کوخیال تک نہ آیا

اطلاعات کے مطابق سانگھڑ میں سانگھڑ اولاد نہ ہوئی تو حوا کی بیٹی ایک بار پھر تذلیل کا نشانہ بن گئی،مگرکسی کے دل کوٹھوکر نہ لگی ، پتھردل لوگ بھی بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم پررورہے ہیں مگراس خطے کے خکمران اپنے سیاست چمکانے گھر سے نکلے ہوئے ہیں اورپیچھے غریب عوام اپنی مظلومیت پرآہ کناں ہے کوئی پوچھنے والا نہیں

 

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں سانس نے اولاد نہ ہوبے پر بہو کے بال کاٹ کر تزلیل کا نشانہ بنا لیا،،

مقامی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شوہر نے اپنی ماں کے کہنے پر اپنی بیوی کو طلاق دیکر گھر سے نکال دیا،

سانگھڑ ملوکی بھیل نے کھپرو تھانے پر فریاد کی تو حد کا جواز بتا کر سندہڑی تھانے بھیج دیا مگر کوئی داد رسی نہ ہوسکی،

 

 

دوسری طرف سوشل میڈیا پرسندھ پولیس کی اس بے حسی پرصارفین نوحہ کناں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پولیس غریب عوام کی کمائی سے حاصل ہونے والے ٹیکس سے اپنا پیٹ توبھررہی ہے لیکن غریب عوام کی داد رسی کرنے سے کترانے کی پوری کوشش بھی کررہی ہے ، صارفین نے سندھ حکومت کواس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے

Leave a reply