غیرت کے نام پرپے درپے قتل : ویڈیو وائرل ہونے پر سسر نے بہو بیٹے کو قتل کردیا

0
39

بونیر : غیرت کے نام پرپے درپے قتل : ویڈیو وائرل ہونے پر سسر نے بہو بیٹے کو قتل کردیا ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سسر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرنے بیٹے اور بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی وادی بونیر کے تھانہ ڈگرکےحدودنویکلےمیں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نوبیاپتا جوڑے کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے شخص کا باپ ملوث ہے جس نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کیا ہے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ قتل ہونے والے جوڑے کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سسر طیش میں آیا اور معاملے کو غیرت کا مسئلہ بناکر بیٹے اور بہو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں مزید سہولت ہوگی۔

Leave a reply