ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کب سے شروع ہوگا؟

0
41

خانیوال:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کونسل آف دی آرٹس ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سر پرستی ضلع خانیوال میں 3 اور 4 مارچ 2021 کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کے تحت موسیقی، لٹریچر اور فائن آرٹس کے مقابلہ جات کا پلان تشکیل دے دیا..

خانیوال وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کونسل آف دی آرٹس ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سر پرستی ضلع خانیوال میں 3 اور 4 مارچ 2021 کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کے تحت موسیقی، لٹریچر اور فائن آرٹس کے مقابلہ جات کا پلان تشکیل دے دیا گیا۔جس کے لیے موسیقی کے مقابلے تین مارچ کو تحصیل کونسل ہال خانیوال جبکہ فائن آرٹس اور لیٹریچر کے مقابلے چار مارچ کو بوقت 10 بجے دن تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہوں گے مقابلوں میں شرکت کے لیے عمر کی اہلیت 15 تا 35 سال مقرر کی گئی ہے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات دیے جائیں گے اور پوزیشن ہولڈرز ڈویژنل مقابلہ جات میں بھی حصہ لیں گے

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے مانیٹرنگ اور ججز کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے پروگرام میں شرکت کے خواہشمند امیدوار درخواست فارم یکم مارچ 2021 دوپہر تین بجے تک متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر دفتر یا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس جناح لائبریری کمپلیکس خانیوال سے حاصل کر سکتے ہیں

Leave a reply