نوازشریف کا تازہ کلام بھی سنیئے

0
31

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ایجنٹ نہیں ،عمران خان مجرم ہے، بددیانتی، خیانت اور کرپشن کی واردات کو تحفظ دیا جارہا ہے، 19جنوری کو احتجاج الیکشن کمیشن کی کوتاہی اور تاخیر کیخلاف ہے،یہ احتجاج نااہل شخص کو ملک پر مسلط کرکے اس کی چوری پر پردہ پوشی کرنے والوں کیخلاف بھی ہے۔

 

 

انہوں نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس میں اپنے پیغام میں کہا کہ ایک ایسے مقدمے کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جس کاگہرا تعلق پاکستان کے آئین، قانون، جمہوریت، اور موجودہ حکومت کے وجود کے قانونی جواز سے ہے، یہ صاف اور سیدھا مقدمہ گزشتہ 6 سال الیکشن کمیشن میں لٹکا ہوا ہے، فیصلہ اس لیے ہورہا کہ کٹہرے میں کھڑے شخص کانام نوازشریف نہیں عمران خان ہے،

 

 

 

نوازشریف فنڈنگ کے مقدمے میں ملوث جماعت کانام مسلم لیگ نہیں بلکہ پی ٹی آئی ہے، یاد ہوگا جب ایک منتخب وزیراعظم یعنی مجھے نکالنے کیلئے تیز رفتاری سے کاروائی ہوئی اوربھگڈر مچی ہوئی تھی، سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے واٹس ایپ کے ذریعے ایک جے آئی ٹی قائم کی، جس میں ایم آئی، آئی ایس آئی کے نمائندوں کوبھی شامل کیا گیا۔نوازشریف نے کہا کہ میں کسی کو کچھ نہیں سمجھتا ،

 

http://براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کا دعویٰ :نوازشریف زرداری سچے؟یاپھرحسب روایت میڈیاکریسی:دلچسپ کہانی

 

پھر 60دنوں میں جے آئی ٹی کو رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا، پھر کس تیزی سے پانامہ کیس میں میرے خلاف فیصلہ آیا، بیٹے کی کمپنی کے اقامے کی بنیاد پر ایک وزیراعظم کو برطرف کردیا گیا، پھر یہ بھی دیکھا کہ کس طرح احتساب عدالت کو پابند کیا گیا کہ 6ماہ میں فیصلہ دیا جائے، پھر چابک مارنے کے انداز میں احتساب عدالت پر بھی سپریم کورٹ کا ایک جج بٹھا دیا گیا،

Leave a reply