وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری سیدانعام شاہ نےشجرکاری پودا کہاں لگایا؟

0
23

اسلام آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری سید انعام شاہ اپنی رہائش گاہ پر شجر کاری مہم کے تحت پودا لگا دیا اس موقع پر انیوں نے کہاں کہ وزیراعظم اس عظیم مشن میں ہم انکے شانہ پشانہ کھڑے ہیں شجرکاری سے ہمارے ماحول میں نہ صرف آلودگی ختم ہو سکتی ہے بلکہ مختلف بیماریوں سے بھی نجات مل سکتی ہے شجرکاری کا مقصد ملک پاکستان کو سرسبز و شاداب پاکستان بنانا ہے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق آج میں نے اپنی رہائش گاہ پر پودا لگا کر شجرکاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق انہوں نے مزید کہامیں تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں ہر ایک نوجوان ملک بھر میں ایک ایک پودا ضرور لگائے تاکہ ہم اپنے ملک کو سرسبز و شاداب پاکستان بنانے میں اپنا اپنا اہم کردار ادا کریں جیسا کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اٹک اور میانوالی میں پودا لگا کر اس سال کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ہم سب کا فرض ہے کہ اپنےملک پاکستان کہ ماحول کو صاف ستھرا ماحول بنائیں انشاءاللہ پودے لگانے کا یہ سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے اور اس ملک کو سرسبز و شاداب پاکستان بنائیں گے اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو

Leave a reply