کہاں پاکستان کی شمائلہ رحمانی اورکہاں بل گیٹس:انسٹا گرام پرویڈیو نے سب راز بتا دیئے

0
32

نیویارک:کہاں پاکستان کی شمائلہ رحمانی اورکہاں بل گیٹس:انسٹا گرام پرویڈیو نے سب راز بتا دیئے،اطلاعات کے مطابق آئی ٹی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس نے پاکستانی خاتون پولیو ورکر ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دی.

تفصیلات کے مطابق دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس پاکستان کی خاتون پولیو ورکر شمائلہ رحمانی کے بلند حوصلے کے معترف دکھائی دے رہے ہیں.

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں پولیو ورکر شمائلہ رحمانی انسداد پولیو مہم کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاتی دکھائی دیتی ہیں.

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bill Gates (@thisisbillgates)

بل گیٹس نے شمائلہ رحمانی کی پولیو کے خاتمے کے لیے خدمات کے اعتراف میں ان کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کر دی۔ بِل گیٹس نے شمائلہ رحمانی کا تعارف بھی کرایا، انھوں نے لکھا شمائلہ رحمانی پاکستانی پولیو ویکسنیٹر ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں کہ ان کی کمیونٹی کا ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ رہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی نے لکھا کہ شمائلہ اس مہم کے دوران زیادہ تر ایسے خاندانوں سے ملیں جو چاہتے تھے کہ ان کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگیں، لیکن کچھ ایسے والدین بھی ملے جنھوں نے خوف یا معلومات کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کیا، لیکن شمائلہ ہمت نہیں ہارتیں۔

انسداد پولیو مہم کے لیے بنائی جانے والی اس ویڈیو میں شمائلہ نے پاکستان میں مہم کے دوران پیش آنے والے واقعات اور مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو کی۔

Leave a reply