مریض رُل گئے

مریض رُل گئے
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ کے مریض ڈیجیٹل ایکسرے ہسپتال سے باہر موجود نجی ایکسرے سنٹرز سے کروانے پر مجبور ہیں
باغی کے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین موجود ہے لیکن اس کے باوجود مریض کو اس کے لواحقین سٹریچر پر ڈال کر تپتی دوپہر میں ہسپتال سے باہر موجود نجی ایکسرے سنٹرز پر لے جانے پر مجبور کر دیے گئے ہیں
نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مریض کے لواحقین نے بتایا کہ وہ اپنے مریض کی ٹوٹی ٹانگ کا ڈیجیٹل ایکسرے کروانے کے لیے اسے سٹریچر پر ڈال کر ہسپتال سے باہر نجی ایکسرے سنٹر لے کر جا رہے ہیں، بے ہنگم ٹریفک سے گزرتے وقت ان کی حالت دیدنی تھی، جبکہ گرمی اس پر مستزاد.

سوال لیکن یہ ہے کہ جبکہ ڈیجیٹل ایکسرے مشین
ہسپتال کے اندر موجود ہے تو پھر کیوں مریض ہسپتال سے باہر سے ایکسرے کروانے پر مجبور کیے گئے
صحت کی سہولیات کی دستیابی کے دعوے تو بڑے بڑے کیے جاتے ہیں لیکن مذکورہ طرزِ عمل نے دعووں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے

Comments are closed.