وائٹ کالر کرائم میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ملک کو لوٹا گیا، سینٹ میں‌ بحت

0
159

باغی ٹی وی : وائٹ کالر کرائم میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ملک کو لوٹا گیا، سینٹ میں‌ بحت
سینیٹ میں براڈ شیٹ سکینڈل رپورٹ پر بحث ہوئی ،،سینیٹر محسن عزیز نے کہا وائٹ کالر کرائم میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ملک کو لوٹا گیا. یہ لوگ دندناتے پھرتے ہیں .ہمارے جیسی حکومت کو 28 ملین دینے پڑتے ہیں.عمران خان کی حکومت چاہتی ہے کہ معاملہ کو عوام کے سامنے رکھاجائے.

ان کا کہنا تھا کہ عظمت سعید نے لکھا کہ بہت سی سیاسی جماعتوں نے انھیں کہا کہ رپورٹ نہ لکھیں

 

براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات، ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کمیٹی پر کیا اعتراض، کیا کہا؟

براڈ شیٹ سے متعلق اہم دستاویز پبلک کرنے کا حکم کس نے دیا؟ شہزاد اکبر نے بتا دیا

براڈ شیٹ کیس اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان کا بیرسٹر راشد اسلم کے ساتھ خصوصی انٹرویو

غیر ملکی اثاثوں کے خلاف تحقیقات ترک کرنے پرنواز شریف کی براڈ شیٹ کو رشوت کی پیشکش

براڈ شیٹ اثاثے ڈھونڈنے کی کمپنی،پاکستان کے ساتھ کیا معاہدہ؟ شہزاد اکبر نے تفصیلات بتا دیں

براڈ شیٹ کیس: نیب نے برطانوی کمپنی کو 28.7ملین پاؤنڈ ادا کر دیے:اصل کہانی باغی کی زبانی

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں نیب نے 2000 میں برطانوی کمپنی براڈشیٹ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کمپنی کو 200 سیاسی رہنماؤں، سرکاری افسران، فوجی حکام اور دیگر کے نام دیے گئے تھے، جن کی بیرون ملک جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیل معلوم کرنے کے لیے براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ 28 اکتوبر 2003 میں نیب نے براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا۔

براڈ شیٹ نے پاکستانی حکومت کے خلاف برطانیہ میں ثالثی کا مقدمہ جیتا۔ عدالتی حکم پر کمپنی کے مالک کاوے موسوی کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے بینک اکاؤنٹ سے لگ بھگ 29 ملین ڈالر کی رقم ادا کی گئی۔ اپوزیشن اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ پر مشتمل ایک رکنی انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا ۔

Leave a reply