یہ ہوتا ہے وزیراعظم، وائیٹ ہاؤس میں بھی وزیراعظم قومی لباس پہن کر گئے

وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے پاکستان کے قومی لباس میں گئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ عمران خان وائیٹ ہاوس پہنچے تو امریکی صدر نے خیر مقدم کیا،

وزیراعظم عمران خان امریکی صدر سے ملنے پاکستان کے قومی لباس میں گئے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے.

اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم بعد ازاں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے پہلے استقبال کیلئے امریکی فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا جبکہ پاکستانیوں‌کی بڑی تعدد بھی وائٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے.

1 تبصرہ
  1. ملک رفیع شاکر کہتے ہیں

    پاکستان کو ستر سالوں کے بعد اب حقیقی لیڈر عمران خان ملا ہے جو یقینا پاکستان اور اس کی عوام کی تقدیر بدل دے گا اس کا ماضی صاف ہے ۔سوچ اچھی ہے کرپٹ نہیں ہے عزت شہرت کا بھوکا نہیں ہے پڑھا لکھا ہے ۔ پر اعتماد ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.