امریکا کے نو منتخب صدر اور ان کی نائب کون ہیں؟اہم تفصیلات آگئیں‌

واشنگٹن :امریکا کے نو منتخب صدر اور ان کی نائب کون ہیں؟اہم تفصیلات آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے جو بائیڈن صدارتی امیدوار کی حیثیت سے انتخابات2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل تھے جو اب امریکا کے اگلے صدر ہوں گے۔

جوبائیڈن نے 20 نومبر 1942 کو امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر اسکرینٹن کے ایک محنت کش آئرش کیتھولک خاندان میں آنکھیں کھولیں۔

1968 میں قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد1972 میں ریاست ڈلاویئر کی ڈیموکریٹک پارٹی سے بطور کامیاب سینیٹ امیدوار اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔

1973 سے2009 تک ایک کامیاب سینیٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔

2009میں امریکا کے 47 ویں نائب صدر منتخب ہونیوالے جوبائیڈن امریکی صدر بارک اوباما کے دونوں ادوار میں ان کے نائب صدر رہے۔

نائب صدر کمالہ ہیرس کون ہیں؟
امریکی صدارتی انتخاب کی تاریخ میں کمالہ ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

کمالہ ہیرس 20 اکتوبر1964امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ میں پیدا ہوئیں۔کمالہ 2003 میں سان فرانسیکو کی اعلیٰ ڈسٹرکٹ اٹارنی منتخب کی گئیں، 2010 اور 2014 میں کمالہ نے کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل کی حیثیت سے فرائض انجام دیے ۔

کمالہ 1984 میں ڈیموکریٹک جیرالڈین فریرو اور 2008 میں ریپبلکن سارہ پیلن کے بعد کسی بڑی جماعت کے لیے تیسری خاتون اور پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدارتی امیدوار تھیں جنہوں نے اب کامیابی حاصل کرلی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.