لاڑکانہ سے آنے والی خبرنے غمگین کردیا:بیوی کے نہ ماننے پرخودکشی کس نے کی؟سن کرسب ہل گئے

0
26

لاڑکانہ :لاڑکانہ سے آنے والی خبرنے غمگین کردیا:بیوی کے نہ ماننے پرخودکشی کس نے کی؟سن کرسب ہل گئے ،اطلاعات کے مطابق بھٹو کے شہر میں روٹھی ہوئی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاڑکانہ کے ولید محلے میں پیش آیا ہے جہاں کے رہائشی متوفی نے محبت کی شادی کی تھی مگرکچھ عرصے سے اس کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کو منانےکی کوشش کی تاہم اس کے نہ ماننے پر اس نے گھر میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

دوسری طرف پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ وہ اس واقعے کے مختلف زاویوں سے جائزہ لے رہی ہے اورکوشش کرے کی کہ اس حقائق تک پہنچ پائے

Leave a reply