جو دوسروں کے لیےگھڑھا کھودتا ہے خود ہی اس میں آگرتا ہے. سید علی گیلانی کا بھارتی ٹیم کی ہار پر ردعمل

0
52

سری نگر:حریت کانفرنس کے چیئرمین کشمیر کی تحریک آزادی کے روح رواں بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی ہار پر بڑے خوبصورت انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے تھی کہ جو کسی کے لیے گڑھا کھودتا ہوا وہ خود ہی اس میں آگرتا ہے.

سید علی گیلانی نے بھارت کے اس رویےکی طرف اشارہ کیا ہے جس میں پاکستان سے سخت دشمنی آشکار ہوتی ہے. یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت صرف اس لیے انگلینڈ سے ہار گیا کہ کہیں پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ جائے .اس میچ میں اگر بھارت انگلینڈ کو ہراتا تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے سو فیصد مواقع تھے

پاکستان کو سیمی فائنل سے محروم رکھنے کے لیے بھارت نے جس منافقت سے کام لیا اس پر کھیل کے میدان کے بڑے بڑے تجزیہ نگاروں اور عالمی مبصرین نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت انگلینڈ سے صرف اس لیے ہارا تاکہ پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر رکھ سکے .اس منافقانہ رویے کا اظہار بھارتی میڈیا اور بھارتی سیاستدانوں ،انتہا پسند ہندووں حتی کہ فوج جیسے ادارے کی طرف سے پاکستان کے ہارنے کیا .

سید علی گیلانی نے اسی منافقانہ رویے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچے سے روکنے کے لیے پاکستان کے جو گڑھا کھودا بالآخر بھارت خود اس گڑھے میں آگرا

Leave a reply