پاکستان کا طاقتور ترین سیاست دان کون؟  تحریر اکرام اللہ نسیم

0
45

جب 2018 کےجنرل الیکشن کا نتیجہ آتا ہے 

پاکستان کے چھوٹے بڑے پارٹیوں کے رہنماء اور لیڈران دنگ رہ جاتے ہیں 

بھلا یہ کیسانتیجہ آیا ہے کیونکہ جہاں ایم ایم اے کی تیس سے پچاس سیٹیں بنتی تھی

 وہاں انکو صرف 13 سیٹیوں تک محدود کردیا اسی طرح ن لیگ کو اقتدار سے ہٹا کر زمین پر دے مارا

 پی پی پی کا صفایہ پنجاب سے کردیا چند سیٹوں تک محدود کردیا

جماعتِ اسلامی کو پورے ملک سے 1نمبر حلقہ سے سیٹ عبد الاکبر چترالی کی صورت میں ملی

یہی حال اے این پی کا بھی تھا  جنہیں دیوار سے لگا دیا گیا

 ایم کیو ایم کے ساتھ تو سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا

تحریک لببیک پاکستان کے ساتھ وہ گیم کھیلا گیا جو آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ کھیلا گیا 

اب ہر طرح مایوس اور بے چینی کی صورت حال پیدا ہو گئی ملک کے تمام سیاستدان حیران و پریشاں ہے کہ اتنے کثیر مقدار میں ووٹ کیسے چوری ہوگئے  کہ اب ہم کیا کریں کچھ سمجھ نہیں آرہا 

سیاستدانوں کے حس ماؤف ہو چکے تھے چہرے مرجھائے ہوئے تھے

 غصے کی آگ دل میں بھڑک رہی تھی زرداری حیران نواز شریف پریشان 

 اتنے میں پاکستان کے ایک طاقتور ترین سیاست دان سربراہ مولانا فضل الرحمان صاحب آل پارٹی کانفرنس بلاتی ہیں وہاں اسی آل پارٹی کانفرنس کے اندر تمام سیاسی قائدین کو مشورہ دیتے ہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں اب اگر ووٹ چوروں نے ووٹ چوری کئے 

اسکا واحد حل میرے ذہن میں ہیں

وہ یہ کہ کسی بھی پارٹی کے رہنما نے حلف نہیں اٹھانی

ووٹ چوری کو ہم اسطرح روک سکتے ہیں جب یہ تجویز سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان صاحب نے سب کے سامنے رکھی اکثریت پارٹیوں نے اسکے ساتھ اتفاق کیا

مگر ملک کے دو بڑی پارٹیوں ن لیگ پی پی پی نے کہا ہمیں مہلت دیں ہم اسپر سوچیں گے پھر جواب دینگے

جب ان دو پارٹیوں کو آگے سے گٹھ جوڑ اور لالچ کی دلانے کے لئے رابطے ہوئے تو یہی وہ موقع تھا جو اپوزیشن نے ضائع کیا اور ایک چنتخب نمائندے کو عوام پر مسلط ہونے کا موقع فراہم کیا

بات آگے بڑھی  اے پی سی کا سربراہ بھی پاکستان کے طاقتور ترین سیاست مولانا فضل الرحمان صاحب کو بنایا گیا پھر جب اے پی سی کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تحریک کا آغاز کیا گیا وہاں بھی پی ڈی ایم کا سربراہ پاکستان کے طاقتور ترین سیاست دان مولانا فضل الرحمان صاحب کو بنانا پڑا 

مولانا فضل الرحمان صاحب الفاظ کے چناؤ کے اعتبار سے تمام سیاستدانوں سے ممتاز ہیں 

مولانا فضل الرحمان صاحب ذہانت کے اعتبار سے بھی دیگر سیاستدانوں سے ممتاز ہیں 

مولانا فضل الرحمان شجاعت کے اعتبار سے دیگر سیاستدانوں سے ممتاز ہیں

مولانا فضل الرحمان صاحب کا شمار اس لئے بھی پاکستان کے طاقتور ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہیں کہ انکے پاس سٹریٹ پاور ہے

انکے پاس پچاس ہزار باوردی رضاکاران ہیں جو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں مولانا فضل الرحمان صاحب پر جان نچھاور کرنے کے لئے

ٹویٹر اکاؤنٹ ہینڈل 

@realikarmnaseem

Leave a reply