
سینئر اداکارہ ماریہ واسطی جو اب کافی عرصے سے ڈراموں سے دور دکھائی دیتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کی بولڈ تصاویر کس نے لیک کیں . انہوں نے کہا کہ میرے ایک قریبی جاننے والے نے میری نجی البم سے تصاویر چوری کرکے انہیں وائرل کر دیا. ماریہ واسطی نے کہا کہ میں اور میری سہیلی عائشہ عمر نے ساحل سمندر پر چند تصاویر بنوائیں تھیں اور انہیں ایک نجی البم میں محفوظ کر رکھا تھا چونکہ پہلے البمز میں تصاویر پر پرائیویسی لگانا ممکن نہیں تھا لہذا کسی قریبی دوست نے انہیں چوری کرکے وائرل کر دیا جو کہ بہت
ہی غلط حرکت ہے . انہوں نے کہا کہ میں تو حیران ہوں کہ اب ہر دوسرے دن کسی نہ کسی کی آڈیو وڈیو لیک ہو رہی ہوتی ہیں اور جن کی آڈیو وڈیو لیکر ہو رہی ہوتی ہیں وہی دوسروں کو برا کہہ رہے ہوتےہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کوئی کیوں کسی کی پرائیویٹ زندگی میں جھانکتا ہے کیوں ان کو لگتا ہے کہ کسی کی پرائیویسی کو لیک کیاجانا چاہیے. یاد رہے کہ ماریہ واسطی کی کچھ عرصہ قبل بولڈ تصاویر لیک ہوئیں تھیں جس کے بعد انکو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا.