ووٹ آپ نے چوری کیے،نہیں آپ نے کیے : ن لیگ اورپی ٹی آئی کے ایک دوسرے پرالزامات

0
32

ڈسکہ:ووٹ آپ نے چوری کیے،نہیں آپ نے کیے : ن لیگ اورپی ٹی آئی کے ایک دوسرے پرالزامات،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوش عاشق اعوان نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگی پھراپنی پرانی حرکتوں‌پرآگئے ہیں اورووٹ چوری کرنا ابھی نہیں بھولے

 

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ن لیگ روایتی فساد، غنڈہ گردی اور شر پسندی کے بعد ووٹوں کے تھیلے چوری کرنے پر اتر آئی۔ ن لیگی MPA عادل چٹھہ کو ووٹوں سے بھرا تھیلا لیکر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ غنڈہ گردی، بدمعاشی، چوری اور دھونس یہی وہ سبق ہے جو کرپٹ ظلِ سبحانی نے اپنی اولاد اور ورکرز کو سکھایا۔

دوسری ن لیگی مریم نواز کہتی ہیں کہ یہ تھیلا جو دکھا یا جارہا ہے یہ ایک گاڑی سے پکڑا ہے جسے رینجرزحکام اپنی گاڑی میں رکھ کربھاگ رہے تھے ،

 

دونوں پارٹیوں‌کی طرف سے الزامات کی حقیقت کیا ہے یہ تو شاید کبھی بھی حل نہ ہوسکے کیونکہ یہ توتسلیم کرنے سے ہی حل ہوسکتی ہے ، مگریہ سوچنا ناممکن ہےکہ کوئی پارٹی اپنی غلطی تسلیم کرلے

 

 

مریم نواز کی طرف سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص اورگاڑی پاکستانی محسوس نہیں ہورہی اس کا بعد میں ہی پتا چلا گے

Leave a reply