ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کس نے رکوائیں ، اہم خبرنے ہلچل مچادی

0
26

اسلام آباد : ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کس نے رکوائیں ، اہم خبرنے ہلچل مچادی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کیخلاف کسٹمر حکام کی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تفتیش کی اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کسٹم حکام کی کرنسی اسمگلنگ کیس میں منی لانڈرنگ کی دفعات شامل کرنے کی استدعا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے محفوظ فیصلہ سنادیا، جس میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کیخلاف کسٹمز کی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تفتیش کی اپیل مسترد کردی۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کےخلاف کسٹمز کی اپیل مسترد کرنے کا حکم سنایا۔

خیال رہے ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، کیس کی سماعت کسٹم عدالت میں ہوئی اور عبوری چالان میں ملزمہ کو قصور وار قرار دیا گیا اور نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

بعد ازاں ایان علی نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی دی تھی، عدالتی اجازت کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئیں تھیں۔

Leave a reply