ملائیشیا میں طیارہ کس نے کس کے کہنے پرروکا:شہبازگل نے بتادیا

0
28

اسلام آباد : ملائیشیا میں طیارہ کس نے کس کے کہنے پرروکا:شہبازگل نے بتادیا ،اطلاعات کے مطابق ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کو تحویل میں لیے جانے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا 777طیارہ جو ملائیشیا میں روکا گیا یہ طیارہ 12 سال پہلے لیز پر لیا گیا تھا۔

 

 

کورونا کی وجہ سے یہ طیارہ پچھلے مہینوں میں زیر استعمال نہیں ہو رہا تھا- جیسے پوری دنیا میں کرونا کی وجہ سے ریٹ کم ہوئے پی آئی اے بھی ان کے ساتھ نئے ریٹ طئے کر رہے تھے- کیس برطانیہ کی عدالت میں زیرسماعت ہے ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا سے سارے معاملے کا کچھ لینا دینا نہیں تھا۔نہ ہی لیز کرنے والی کمپنی ملائشیا کی تھی نہ ہی وہاں کوئی کیس چل رہا تھا۔ڈاکٹرشہبازگل کہتے ہیں کہ اچانک سٹے آرڈر لے کر وہاں طیارہ روک لیا گیا۔اگر پی آئی اے ملکی پیسہ نہ بچانا چاہتا اور پورے پیسے لٹاتا رہتا تو تنقید کرنے والے خوش ہوتے جیسے پہلے سالوں میں ہوتا آیا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ تنقید کرنے والوں کو سمجھنا چاہئیے کہ اگر آپ کا قومی ادارہ قومی بچت کی کوشش کر رہا اور برطانیہ میں کیس لڑ رہا ہے اور لیز کرنے والی کمپنی ملائشیا میں سٹے آرڈر لے لیتی ہے تو ہمیں پاکستانی کے طور پر پی آئی اے کی مینجمنٹ کو سپورٹ کرنا چاہئیے نہ کہ تنقید۔کیونکہ وہ بچت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالا لمپور ائیرپورٹ پر مقامی حکام نے تحویل میں لے لیا تھا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالمپور پہنچی تھی۔ جس کے بعد ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ عدالتی احکامات پرتحویل میں لے لیا گیا۔ طیارے کے لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لیا گیا۔

پی آئی اے نے 2015ء میں بوئنگ 777 ویتنام کی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔ دوسری جانب پی آئی اے نے بھی معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی احکامات پر تحویل میں لیا گیا ہے۔اس معاملے پر برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے۔مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ملائیشیا میں عدالتی احکامات پر طیارے کو تحویل پر لینا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے۔

دوسر ی طرف اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کا بھی بیان آچکا ہے

اس سے پہلے معروف صحافی سینیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان پریشانی کا اظہارکرچکے ہیں ان کا کہنا تھا

ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لے لیا گیا، عملے کوبھی روک لیاگیا:کتنے افسوس کی بات ہے:اطلاعات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے جورسوائی دیارغیرمیں اٹھائی ہے اس پرسینیئر صحافی نے بڑے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ وقت بھی آنا تھا کہ ملائیشیا میں رسوائی اٹھانا پڑی

سینیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بڑے دکھ کا مقام ہے کہ قوم پربوجھ بننے والا یہ ادارہ دوسروں کوان کا حق دینے سے بھی قاصر ہے ، یہ کتنی بڑی تکلیف کی بات ہے کہ پی آئی والے کسی سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری ہی نہیں کرسکتے

 

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جو رقم واجب الادا تھی وہ کیوں نہیں ادا کی گئی ،ان کا کہنا تھا کہ ایسے نظام نہیں چلتے جس طرح پی آئی اے والے چلا رہے ہیں‌

یاد رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالمپور پہنچی تھی، کوالا لمپور میں مقامی حکام نے پی آئی اے کا طیارہ عدالتی احکامات پر قبضے میں میں لیا۔

Leave a reply