کس نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے اورکس کوروک دیا گیا،اہم خبرآگئی

اسلام آباد:کس نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے اورکس کوروک دیا گیا،اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے. اب تک پنجاب، بلوچستان سے پندرہ، پندرہ، سندھ سے بیس اور خیبر پختونخوا سے چوبیس امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے.

سینیٹ انتخابات کی تیاریاں عروج پر، پنجاب سے 11 نشستوں پر اب تک10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ لاہورکی جنرل نشست کیلئےکامل علی آغا ،پروپزرشید،جمشیداقبال چیمہ نے کاغذات جمع کروا دئیے۔مشاہداللہ خان ،محمدخان مدنی اورسیف الملوک کھوکھر نےجنرل نشست کیلئےکاغذات جمع کروائے۔

ٹیکنوکریٹ کیلئےاعظم نذیرتارڑ،خواتین کی نشست کیلئےڈاکٹرزرقاتیمورنے کاغذات جمع کروائے ،لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ 5بجے تک جاری رہےگا۔

ادھر ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بھی سینیٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہیں، صوبائی الیکشن کمیشن کوئٹہ میں سینیٹ انتخابات کے لئے گزشتہ روز 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے 7، ٹیکنوکریٹ پر 2، خواتین کے لیے 2 اور اقلیتی نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں جنرل نشست پر بی اے پی کے سرفراز بگٹی اور اے این پی کے ارباب عمر فاروق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جنرل نشست پر جمعیت علمائے اسلام ف سے خلیل احمد بلیدی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ بی این پی کے محمد قاسم اور ستارہ ایاز نے بی اے پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ سینیٹ کی اقلیتی نشست پر بی اے پی سے دنش کمار، جے یو آئی سے ایمن داس اور نینیش سکندر نے اے این پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان سے پی ٹی آئی نے پہلے عبدالقادرکوسینیٹ کا ٹکٹ دیا تھا مگربعد ازاں کارکنوں کے دباو پران سے ٹکٹ واپس لے کرظہورآغآ کودے دیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.